منگل, 07 مئی 2024


نیوکراچی بلال کالونی میں پولیس کاٹارگٹڈ اپریشن

ایمزٹی وی(کراچی) میں سہراب گوٹھ فائراسٹیشن پرقانون نافذکرنےوالےادارے نے کارروائی کرکےفائراسٹیشن افسرسمیت پانچ افرادکو حراست میں لےلیا گیا،زیرحراست افرادکوتفتیش کےلیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا.

دوسری جانب نیوکراچی کی بلال کالونی میں پولیس نے ٹارگٹڈ کارروائی کی،جس میں تین ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا،ملزمان کےقبضے سےچھینی گئی موٹرسائیکلیں برآمد ہوئیں.

ادھر سا ئٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود فقیرگوٹھ میں رات گئے نا معلوم ملزمان کی فائرنگ سے خان محمد نامی شخص جان کی بازی ہار گیا.

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول گل گوٹھ میں چوکیداری کرتا تھا،ملزمان نے مقتول کے سر پر تین گولیاں ماریں اور موقع سے فرار ہوگئے.

رضویہ کے علاقے گلبہار میں نا معلوم ملزمان کی فائرنگ سے یاور عباس جعفری زخمی ہو گیا.پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ لوٹ مار کے دوران مزاحمت کے باعث پیش آیا.

ادھرگڈاپ سٹی تھانے کی حدود سپر ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب لوڈنگ سوزوکی پر فائرنگ سے مشتاق نامی ڈرائیور زخمی ہو گیا.

پولیس کے مطابق زخمی ڈرائیور سوزوکی میں دودھ سپلائی کرتا ہے اور واقعہ سے قبل وہ نیو کراچی سے سپر ہائی دنبہ گوٹھ دودھ سپلائی کرنے جار ہا تھا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment