منگل, 07 مئی 2024


عدالت نے اسد کھرل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

ایمزٹی وی(سکھر)سابق وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کے بھائی کے مبینہ فرنٹ مین اسد کھرل کو سکھر پولیس نے 22 جولائی کو فراش موڑ سے گرفتار کر کے کار سرکار میں مداخلت اور ٹی ٹی پستول رکھنے کے مقدمات درج کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا تھا۔

چند روز قبل پولیس نے دونوں مقدمات کا حتمی چالان عدالت میں پیش کیا۔

آج عدالت نے دونوں مقدمات میں پچاس پچاس ہزار کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کو آزاد کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں جس کے بعد اسد کھرل کو سینٹرل جیل سے آزاد کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسد کھرل رہائی کے بعد کراچی روانہ ہو گیا ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment