اتوار, 28 اپریل 2024


ایک مقامی اسپتال پر چھاپہ ارشد پپو گروپ کا کمانڈر گرفتار

ایمزٹی وی(کراچی) پولیس نے کراچی میں کارروائی کرکے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث عورت نصرت کو گرفتار کرلیا۔ لیاری کینگ وار کا کمانڈر بحرام بلوچ بھی گرفتار کرلیا گیا۔

انویسٹی گیشن پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کرکے شارٹ ٹرم کڈنپنگ میں ملوث نصرت نامی خاتون کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتارخاتون کی نشاندہی پر چھینی گئی گاڑی بھی برآمد کرلی گئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار خاتون اپنے شوہر اور دو ساتھیوں کے ہمراہ ایک شخص کو اغواء کرکے محمود آباد کے علاقے لے گئے اور دو لاکھ روپے کا چیک اور گاڑی لینے کے بعد مغوی کو چھوڑ۔

پولیس کے مطابق اس گروہ کے تین کارندے پہلے ہی گرفتار کیے جاچکے ہیں، پولیس کے مطابق یہ گروہ ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہے جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

علاوہ ازیں قانون نافذ کرنے والوں نے ایک مقامی اسپتال پر چھاپہ مار کر لیاری گینگ وار کا ملزم کمانڈر بحرام بلوچ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ارشد پپو گروپ کا کمانڈر ہے اور مختلف جرائم میں ملوث ہے۔ ملزم نے ایک شخص کو قتل اور خاتون کو زخمی کیا تھا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment