اتوار, 28 اپریل 2024


کراچی کا میئر کون ہو گا فیصلہ آج ہوجائے گا فیصلہ

ایمزٹی وی(کراچی) بلدیہ عظمیٰ كراچی كے میئر وڈپٹی میئر سمیت چیرمین و وائس چیرمین کے لیے انتخابات آج ہو رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے، انتخاب صبح 9 سے شام 5 بجے تک ہوں گے جس کے لیے بیلٹ پیپرز ریٹرننگ افسران كے

حوالے كردیئے گئے ہیں اور سیكیورٹی كے انتظامات بھی كیے گئے ہیں۔ بلدیہ عظمیٰ كراچی كے میئر وڈپٹی میئر كے انتخابات كے ایم سی اولڈ بلڈنگ ایم اے جناح روڈ پر منعقد ہوں گے جب كہ ضلعی چیئرمین وائس چیرمین نشستوں پر مختلف مقامات پر پولنگ ہوگی۔

بلدیہ عظمیٰ كراچی كے میئر كے انتخابات میں 4 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں ایم كیوایم كے وسیم اختر جیل سے الیکشن لڑیں گے اس کے علاوہ پیپلزپارٹی كے كرم اللہ وقاصی، آزاد امیدوار محمد رفیق خان اور ارشد حسن امیدوار ہیں، ڈپٹی میئر كے انتخابات میں 2 امیدوار مدمقابل ہیں جن میں ایم كیوایم كے ارشد وہرہ، مسلم لیگ(ن) كے امان اللہ آفریدی اور آزاد امیدوار نوید جاوید شامل ہیں۔

ضلع شرقی، ضلع غربی، ضلع جنوبی اور ڈسٹركٹ كونسل كراچی میں چیئرمین وائس چیئرمین كی نشست پر انتخابات منعقد ہوں گے جب كہ ضلع ملیر كی صرف وائس چیئرمین كی نشست پر پولنگ ہوگی۔ ضلع وسطی میں ایم كیوایم چیئرمین وائس چیئرمین نشست بلامقابلہ جیت چكی ہے جب كہ ضلع ملیر میں پیپلزپارٹی چیئرمین نشست پر بلامقابلہ كامیاب ہوئی ہے۔

دوسری جانب الیكشن كمیشن نے سندھ بھر میں بلدیاتی اداروں كے سربراہوں كے انتخابات كے موقع پر پولنگ اسٹیشن كی حدود میں صوبائی حكومتوں كے نمائندوں كے داخلے پر پابندی عائد كر دی ہے۔

وزیراعلیٰ گورنر، وزراء اور مشیروں میں سے كوئی بھی بلدیاتی اداروں كے سربراہوں، میئرز، ڈپٹی میئرز، چیئرمین اور وائس چیئرمین كے انتخابات كے لیے بنائے گئے پولنگ اسٹیشنوں كی حدود میں داخل نہیں ہو سكیں گے۔

الیكشن كمیشن نے امیدواروں كو ہدایت كی ہے كہ پولنگ كے دوران اپنے پولنگ ایجنٹ كے تقرر كے عمل میں مروجہ قانون كے مطابق عمل كریں۔ الیکشن کمیشن نے آئی جی پولیس اور چیف سیكریٹری سندھ كو ہدایت كی ہے كہ بلدیاتی اداروں كے سربراہوں كے انتخابات كے موقع پر فول پروف سیكیورٹی انتظامات كو حتمی شكل دی جائے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment