اتوار, 28 اپریل 2024


پولیس مقابلہ کالعدم تنظیم کے 3دہشت گرد

ایمزٹی وی(کراچی)کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3’دہشت گرد ‘مارے گئے،جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا۔

پولیس کے مطابق، خفیہ اطلاع پر ناردرن بائی پاس کے قریب کارروائی کی گئی، پولیس پارٹی پر علاقے میں چھاپے کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کردی،

جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق ،ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

ملیر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے فائربریگیڈ کے 2 ملازمین سمیت 11 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق، گرفتار ہونے والوں میں نظم اختر،ذاکر،عبداللہ اسلام،سہیل رانا،محمد ناصر،فرحت اللہ،محمود خان،ارشدبیگ، ذوالفقارعلی، محمدعباس اور ظفرعلی شامل ہیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment