اتوار, 28 اپریل 2024


سندھ رینجرز کی شاہ فیصل اور سعود آباد میں کارروائی

ایمزٹی وی (کراچی) سندھ رینجرز نے شاہ فیصل اور سعود آباد میں کارروائی کرتے ہوئے اے آر وائی پر حملہ کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ’’سندھ رینجرز نے مصدقہ اطلاعات پر شاہ فیصل کالونی اور ملیر کے علاقے سعود آباد میں کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کیا جن کا تعلق ایم کیو ایم لندن سیکریٹریٹ سے ہے‘‘۔

اے آر وائی کراچی کے دفتر پر حملہ کرنے والے 3 ماسٹر مائنڈ گرفتار

رینجرز اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ’’گرفتار ملزمان میں محمد ولید، راشد محمد، حُسنِ عالم اور محمد محسن صدیقی شامل ہیں جو اے آر وائی نیوز پر حملے اور شرپسندی میں ملوث ہیں‘‘۔

سندھ رینجرز کے ترجمان کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’گرفتار ملزمان نے یہ حملے وائس چیئرمین ضلع کورنگی رکن الدین کے حکم پر کیے جو ضلع لانڈھی کا یونٹ انچارج بھی رہ چکا ہے‘‘۔

ضرور پڑھیں: اے آر وائی نیوز پر حملہ، ایم کیوایم ملیر کے جوائنٹ سیکٹر اور سیکٹر انچارج گرفتار

رینجرز نے اعلامیہ میں لکھا ہے کہ ’’چاروں ملزمان کو مزید چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کیا جارہا ہے۔ رینجرز کی جانب سے اعلامیہ میں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے لی گئی تصاویر بھی آویزاں کی گئیں ہیں۔

یاد رہے 22 اگست کو کراچی پریس کلب کے باہر قائد ایم کیو ایم کی جانب سے ملک مخالف اور اشتعال انگیز تقریر کی گئی تھی جس کے بعد ایم کیو ایم کے کارکنان نے اے آر وائی کے دفتر پر حملہ کر کے املاک کو نقصان پہنچایا اور اسٹاف کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

اے آر وائی کے چینل پر حملے میں ملوث ملزمان گرفتار،ڈی جی رینجرز

جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں سے ایم کیو ایم کے کارکنان گرفتار کیے تھے جن میں 9 خواتین کارکنان بھی شامل تھیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment