اتوار, 28 اپریل 2024


52 پولنگ اسٹیشن کے نتائج ہمیں دیے ہی نہیں گئ

ایمزٹی وی(کرراچی) متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے پی ایس 127 کے ضمنی انتخاب پر تحفظات کا اظہار کردیا


اور کہا کہ 52 پولنگ اسٹیشن کے نتائج ہمیں دیے ہی نہیں گئے، ان اسٹیشن میں ہمارے خلاف دھاندلی کی گئی۔

ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ابھی تک کچھ نتائج فائنل ہی نہیں ہوئے، کچھ رزلٹ فارم 14 میں منتقل نہیں ہوئے،

چھ گھنٹوں میں غیر حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا، 82 اسٹیشن میں ہمیں 14 ہزار 500 ووٹ اور مخالف کو 5ہزار ملے اس میں ہماری 9500 ووٹوں سے سبقت ہے جب کہ بقیہ 52 پولنگ اسٹیشنز میں ہمیں صرف 1500 اور پی پی کو 16 ہزار ووٹ مل گئے؟یہ کیسے ممکن ہے؟

انہوں نے کہا کہ ان 52 پولنگ اسٹیشنز کے فارم 14 ہمیں نہیں دیے گئے جن میں ہمارے اور مخالف امیدوار کے دستخط ہوتے جسے ہم تسلیم کرتے لیکن اب تک ایسا نہ ہوا۔

فاروق ستار نے مزید کہاکہ ہم نے فوج اور رینجرز کی نگرانی میں پولنگ کا مطالبہ کیا تھا، ہمیں پانچ ہزار ووٹوں سے ہارا ہوا دکھایا گیا ہے، کچھ معلومات کا

انتظارہے،پی ایس 127 کے معاملے پر انتخابی ٹریبونل سے رجوع کریں گے کیوں کہ ہمارے پاس صرف 82 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج ہیں بقیہ 52 کے نہیں۔

دریں اثنا متعلقہ ریٹرننگ افسر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار مرتضیٰ بلوچ نے 21 ہزار 187 اور متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار وسیم احمد نے 15ہزار 5 سو 53 ووٹ حاصل

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment