اتوار, 28 اپریل 2024


خواجہ اظہار الحسن کی مریم نواز اور آصفہ بھٹو سے اپیل

(کراچی) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کی میڈیا سے گفتگو کے بعد خواجہ اظہار الحسن نے جب اپنی تقریر کا آغاز کیا تو ان کا انداز سندھ رینجر کے متعلق ویسا ہی دھمکی آمیز تھا جیسا پہلے ہوتا تھا۔

خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ متحدہ کے کارکناں کی گرفتاریاں روکی جائیں اور اب کوئی گرفتاری ہوئی تو ساتھ کھڑے فاروق ستار نے ان کو ہاتھ کے اشارے سے روکا اور مائیک پکڑ کر بولنا شروع کر دیا اور وضاحت دی کہ ان کہ کارکنوں کو رینجر نہیں سندھ پولیس گرفتار کر رہی ہے۔

خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ہمیں بتا دیا جائے کہ ہم پر اعتماد ہے یا نہیں، غلطی کی تلافی ایم کیوایم پاکستان کرے گی، غلطی ایم کیوایم کے پلیٹ فارم سے ہوئی۔

وضاحتیں دینے کا ہمارے پاس وقت نہیں، اشتعال انگیزی میں خواتین کی جانب سے نعرے لگانے پر معاف کر دیں، پاکستان زندہ باد کہہ کر پی ٹی وی پر حملہ کرنا جائز تھا؟

انہوں نے مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ ہماری ماؤں اور بہنوں کی گرفتاری کا نوٹس لیں آصفہ بھٹو، بختاور بھٹو سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بھی نوٹس لیں۔ ایم کیوایم کا مینڈیٹ تھا، ہے اور رہے گا 3 روزہ ماوں اور بہنوں کا جسمانی ریمانڈ قبول نہیں ہم اس کو مسترد کرتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment