اتوار, 28 اپریل 2024


کراچی کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئےوزیر اعلیٰ سندھ کاخوش آئند اقدام


ایمزٹی وی(کراچی) وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کہتے ہیں ایم کیو ایم کےتحفظات ٹھیک نہیں۔

اس بار ملیر میں ٹھپے لگنے نہیں دیئے ورنہ ایم کیو ایم پہلے 90 ہزار ووٹ لیتی تھی۔
انھوں نے یہ بات کراچی میں کھیلے گئے ٹی 20 میچ کے موقع پر کہی۔ میچ میں وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی ٹیم نے وزیر کھیل کی ٹیم کو 3
وکٹوں سے ہرا دیا-

عبدالستار ایدھی اور دفاع وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کی یاد میں کھیلے گئے میچ میں ایدھی گرین کی قیادت وزیر اعلیٰ سندھ جبکہ ایدھی وائٹ کی قیادت صوبائی وزیر کھیل نے کی۔

ایدھی وائٹ کی جانب سے 140 رنز کا ہدف دیا گیا جسے ایدھی گرین نے 7 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کر لیا۔


وزیر بلدیات جام خان شورو نے ایدھی گرین کے کپتان مراد علی شاہ کی وکٹ اڑا دی۔ مراد علی شاہ 24 رنز بنا سکے۔
آخر میں سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد نے فاتح ٹیم کے کپتان کو ٹرافی پیش کی۔


مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایدھی صاحب کی یاد میں میچ کراچی میں امن کی علامت ہے۔

انہوں نے ایم کیو ایم کو باونسر مارتے ہوئے کہا کہ اس بار ملیر میں ٹھپے لگنے نہیں دیئے ورنہ ایم کیو ایم پہلے 90 ہزار ووٹ لیتی تھی۔
شائقین نے اس دوستانہ میچ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو امن کا گہوارہ بنانے کی خاطر اس طرح کی سرگرمیاں خوش آئند ہیں۔
 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment