پیر, 06 مئی 2024


پاکستان زندہ باد کہنے والوں کو سینے سے لگایا جائے،فاروق ستار


ایمزٹی وی(کراچی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ موروثی سیاست نہیں چلے گی،


یہاں کوئی کسی کا کوئی رشتہ دار نہیں،کوٹا سسٹم سمیت دیگر مسائل کا خاتمہ کیا جائے اور پاکستان زندہ باد کہنے والوں کو سینے سے لگایا جائے۔

فیصل سبزواری کی پاکستان آمد کے بعد اپنی رہائش گاہ پر فیصل سبزواری کے ہمراہ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ معاملہ پاکستان مردہ بادہ کہنے کا نہیں مسئلہ پاکستان زندہ بادکہنے والوں کو قبول نہ کرنے کا ہے،


مسائل کے حل کے عمل میں چوتھی بڑی سیاسی جماعت ایم کیو ایم کو اب جگہ دی جائے موقع دیا جائے، پاکستان زندہ بادہ کہنے والوں کو سینے سے لگایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کوٹا سسٹم سمیت دیگر مسائل حل کیے جائیں، ایم کیو ایم کے سوا غریبوں کا کوئی وارث نہیں، یہاں ایسا نظام قائم کیا جائے جہاں ہر شہری کے برابر حقوق ہوں، اسے احترام سے دیکھا جائے یہی ایم یو ایم کامنشور ہے، مشکلات آئیں اور آئیں گی ، سامنا کریں گے،ہر شہری کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔

فاروق ستار نے کہا کہ فیصل سبزواری پارٹی کی اجازت سے تعطیلات پر گئے ہوئے تھے ڈر اور خوف سے نہیں، یہ مغالطہ دور کرلیا جائے، فیصل سبزواری کو عارضی مرکز پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ قربانی کی کھالیں جمع نہ کرنے کا فیصلہ تنازعات سے بچنے کے لیے کیا گیا، ہمیں نہ فنڈز ملے اور نہ اختیارات اور نہ کوٹا سسٹم میں حصہ ملا، یہاں جرائم کے ساتھ عوام بلدیاتی سہولتوں سے بھی محروم ہیں، حل کے لیے وفاق و سندھ حکومت کراچی کو اون کریں،ہم کراچی کے شہریوں کے زخموں پر مرہم رکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری تنظیم کا نام روز اول سے نام ایم کیو ایم پاکستان ہی تھا یہ کوئی نیا نام نہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment