پیر, 06 مئی 2024


منگھو پیر میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے،پولیس

ایمز ٹی وی (کراچی) منگھو پیر میں پولیس موبائل پر دستی بم حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، پولیس کی جوابی کارروائی سے ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق منگھو پیر کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں محمد خان چوکی کے قريب گشت پر مامور پولیس پارٹی نے موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کيا، جس پر دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کردیا


ہینڈ کریکر پھینکنے کے بعد ملزمان نے پولیس پر فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں موبائل میں موجود اے ایس ائی سرفرز اعوان زخمی ہوگیا، جبکہ پولیس موبائل کو جزوی نقصان پہنچا۔

ايس ايچ او منگھو پيرغلام حسين کورائی کے مطابق پولیس نے جوابی کارروائی کی اس دوران ايک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی شناخت واحد بخش عرف اوبامہ کے نام سے ہوئی ہے، اور اس کے قبضے سے موٹر سائیکل اور دستی بم بھی برآمد ہوا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے حملہ آوروں کی تلاش میں علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے دیگر ملزمان کي پہاڑی علاقے ميں تلاش جاری ہے۔دیئے جائیں گے

منگھوپیر پولیس مقابلے میں دہشت گرد کی ہلاکت پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس پارٹی کے لیے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا ہے اس کے علاوہ پولیس پارٹی کو سی سی ون سرٹیفکٹ بھی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment