منگل, 07 مئی 2024


ٹریفک حادثہ

ایمزٹی وی(ٹنڈو آدم)ٹنڈو آدم میں جھول روڈ پر گاؤں شاہ بیگ مری کے قریب مسافر بس مخالف سمت سے آنے والی سوزوکی پک اپ سے ٹکرا گئی۔


حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔


پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس کراچی سے سانگھڑ جارہی تھی، مسافر بس کے ڈرائیور کوحراست میں لے لیا گیا ہے اور اس سے نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment