جمعرات, 02 مئی 2024


سندھ کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکوں شدت 4.9

ایمز ٹی وی(حیدرآباد) سندھ کے ضلع حیدرآباد ، نواب شاہ، مٹیاری سمیت گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔


کے مطابق حیدرآباد، نواب شاہ، مٹیاری، کوٹری، ہالہ اور سعید آباد سمیت گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے باعث لوگ خوف زدہ ہو کر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے جب کہ کوٹری میں مکان کی چھت گرنے کے باعث 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔


زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز نوابشاہ سے 60 کلومیٹر دور شمال مشرق میں تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment