پیر, 06 مئی 2024


اردو بازار میں چوری ،چوکیدار شامل تفتیش

ایمزٹی وی(کراچی) کراچی کے علاقے اردوبازار میں 6 کیبنز اور 14 دکانوں میں چوری کی واردات ہوئی ،چور 54ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ، پولیس نے چوکیدار کو شامل تفتیش کرلیا ہے۔ایس ایس پی ساوتھ ثاقب اسماعیل کے مطابق اردو بازار میں چور کی واردات رائے گئے ہوئی ،جس میں مارکیٹ کے 6کیبن اور 14دکانوں سے رقم لوٹی گئی ۔

شامل تفتیش کئے گئے چوکیدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملزمان گٹر لائن سے دکانوں میں داخل ہوئے جبکہ دکانداروں نے الزام عائد کیا کہ کارروائی گزشتہ رات ہوئی ،واردات میں 4سے 5ملزمان شریک تھے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment