جمعرات, 02 مئی 2024


پولیس اہلکارکےقتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار


ایمز ٹی وی(کراچی) کورنگی میں پولیس اہلکاروں پرفائرنگ کرکے فرار ہونےوالے دو ملزموں سے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان رینجرز کےمطابق مفرورملزم عبدالمالک کوکورنگی کےعلاقےسے گرفتارکیاگیا ہے ملزم کے دوسرے ساتھیوں کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اسی سے متعلق : ملزمان کا پولیس پر حملہ، گرفتار ساتھی کو چھڑا لیا، ایک اہلکار جاں بحق

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے،گرفتار ملزم سے تحقیقات کا عمل جا ری ہے جس کی روشنی میں مزید گرفتاریوں کی توقع کی جا رہی ہے۔

واضح رہے جمہ کے روزپولیس اہلکارکےقتل میں ملوث دو ملزمان کواُن کے ساتھی پولیس پارٹی پردھاوا بول کرچھڑاکرلے گئے تھے اس واقعے میں ایک پولیس اہلکارشہید ہوا تھا۔

واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ کو واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا تھا اور ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیا تھا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment