جمعرات, 02 مئی 2024


وزیراعلیٰ سندھ کراچی کی روشنیاں واپس لانے کے لیے پُرعزم

ایمز ٹی وی (کراچی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہناہے کہ کراچی میں 8 کروڑ ڈالر کے رہائشی منصوبے جاری ہیں ، منصوبوں کے تحت تاریخی عمارتوں کو بھی بحال کیا جائے گا ، کراچی کی روشنیاں واپس لاؤں گا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی میں بہتر رہائشی منصوبوں سے متعلق اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہر کی روشنیاں واپس لاؤں گا،نکاسی کانظام درست ،سڑکوں کی تعمیراوراسٹریٹ لائٹس،بینچز لگائیں گے۔

وزیراعلیٰ کا کہناتھا کہ دنیا بھرمیں بہتر رہائشی سہولیات میں کراچی کا نمبر 140 واں ہے۔کراچی میں 8 کروڑ ڈالر کے بہتر رہائشی منصوبے جاری ہیں۔

پروجیکٹ کے تحت پاکستان چوک کی 5سڑکیں،کورنگی ، ملیر کی تاریخی حیثیت بحال ہوگی جبکہ ایمپریس مارکیٹ کے اردگرد 60 تاریخی عمارتوں کو بھی بحال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر سے یہ پروجیکٹ منظور کرایاگیا ہے جس کے لیے سندھ حکومت فوری طور پر 20فیصد رقم جاری کرے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment