اتوار, 28 اپریل 2024


کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کو گذشتہ 12 گھنٹوں سے بجلی  معطل

ایمز ٹی وی (کراچی) کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کو گذشتہ 12 گھنٹوں سے معطل بجلی بحال نہ ہوسکی ۔ بجلی کی عدم بحالی کی وجہ سے شہرقائد میں پانی کی بھی شدید قلت ہوگئی جبکہ گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے جلد ازجلد بجلی کی بحالی کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔ ہائی ٹرانسمشن لائن فنی خرابی کے باعث گذشتہ شب تین بجے کے بعد ٹرپ کرگئی اور جامشوروگرڈسٹیشن،نیشنل گرڈسٹیشن سے بجلی معطل ہوگئی ۔ذرائع کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع اور بلوچستان بھر میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔کے الیکٹرک کے ذرائع کے مطابق سندھ بھر کے 119گرڈسٹیشن اور 657فیڈر بند ہوگئے ۔واٹربورڈ کے ترجمان نے بتایاکہ گذشتہ چھ گھنٹوں سے گھارو، دھابیجی اور ناتھ کراچی پمپنگ سٹیشن بند ہیں جس کی وجہ سے پانی کی قلت پیداہوگئی ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment