ھفتہ, 27 اپریل 2024


دو نومبر کے دھرنے پر ایم کیو ایم پاکستان کا اہم فیصلہ

 

ایمز ٹی وی(کراچی) ایم کیو ایم پاکستان نے دو نومبر کے پی ٹی آئی احتجاج پر اپنی پوزیشن کو غیر جانبدار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے اقدام سے ملک عدم استحکام کا شکار ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد کراچی میں کیا گیا۔ جس میں نئی رابطہ کمیٹی اور سینٹرل ایگزیکیٹیو کمیٹی کا انتخاب کیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد کی موجودہ صورت حال پرڈاکٹر فارو ق ستار نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاری کوغیرقانونی قراردیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کے غلط اقدام سے ملک عدم استحکام کا شکار ہو رہا ہے۔ سیاسی جماعتوں کو پر امن احتجاج کا حق دینا چاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں تمام فریقین ہوش مندی کا مظاہرہ کریں، دو نومبر کو تحریک انصاف کے دھرنے کی حمایت یا اس میں شرکت کے سوال پر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم غیر جانب دار فریق بن کر سیاسی تماشا دیکھے گی۔

واضح رہے کہ کراچی میں فائرنگ کے واقعے پر ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی و صوبائی حکومت سے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کرانے اور سیاسی کارکنان کی جلد از جلد رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment