ھفتہ, 04 مئی 2024


اسلحے کی بڑی کھیپ ارو پچاس ہزار سے زائد گولیاں برآمد

ایمز ٹی وی(کراچی) پاک کالونی پرانا گولیمار کے مکان سے اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد کرلی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسلحہ لیاری گینگ وار کا تھا۔

کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں پولیس نے ایک مکان سے لیاتی گینگ وار کے اسلحے کی کھیپ برآمد کرلی، جس میں ایل ایم جیز، کلاشنکوفیں ،ایم سولہ رائفلز ،راکٹ لانچرز ،آوان بم اور پچاس ہزار سے زائد گولیاں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ عزیرآباد کے بعد پرانا گولیمار سے اسلحے کی دوسری بڑی کھیپ پکڑی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک گرفتار ملزم کی نشاندہی پر مکان پر چھاپہ مارا گیا۔

ایس ایس پی ویسٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ ایک دیوار کے پیچھے خفیہ کمرا تھا جس میں اسلحہ رکھا گیا تھا،: ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا تھا کہ مذکورہ اسلحہ کراچی آپریشن شروع ہونے سے پہلے لایا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ اسلحہ لیاری گینگ وار کا ہے، پولیس نےکھدال کی مدد سے دیواریں اور چبوترا توڑ کر اسلحہ برآمد کیا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment