ھفتہ, 04 مئی 2024


بھائی نے بھائی پر فائرنگ کر کے خودکشی کر لی

ایمز ٹی وی(کراچی) میں بھائی نے بھائی اور بھابھی پر فائرنگ کر کے خودکشی کر لی۔ دوسری جانب مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران 2 ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

بلدیہ اتحاد ٹاون میں محمد جان نامی شخص نے اپنے بھائی زمان اور بھابھی پر فائرنگ کر کے خود کو بھی گولی مار لی۔ تینوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں محمد زمان اور محمد جان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ ناہید کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ ہے۔ دوسری جانب کلفٹن اور ماڑی پور میں پولیس مقابلے کے دوران دوملزم زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment