اتوار, 28 اپریل 2024


ڈراءیور فارم پُر کرتے رہے اور سرخ سگنل گُزر گیا

 

ایمز ٹی وی(کراچی) کراچی کے قریب ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے جس میں حادثے کا زکریا ایکسپریس کے ذمہ دارڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کو قرار دیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ ٹرین کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کی ڈیوٹی روہڑی اسٹیشن سے شروع ہو کر کراچی پہنچ کر ختم ہونی تھی،دونوں منزل قریب آنے پر انجن میں موجود اپنا ذاتی سامان سنبھالنے اور ریلوے فارم پر کرنے میں لگ گئے جس دوران سرخ سگنل گزرگیا اور حادثہ ہو گیا۔کراچی ٹرین حادثے سے متعلق ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زکریا ایکسپریس کے ڈرائیور محمد رفیق اور اسسٹنٹ ڈرائیور الطاف حسین نے فرائض سے غفلت برتی۔انہوں نے سرخ سگنل کو نظر انداز کیا،جس سے خوفناک حادثہ رونما ہوا، چیف سگنل آفیسر اور چیف مکینیکل آفیسر کے مطابق حادثے کے وقت سگنل سسٹم اور انجن درست حالت میں تھے، جبکہ ٹرین 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں دو ٹرینوں کے ٹکرانے سے بچوں اور خواتین سمیت 22 افرد جاں بحق ہوئے تھے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment