جمعہ, 03 مئی 2024


ہماری پارٹی کے سربراہ فاروق ستار ہیں،وسیم اختر

 

ایمز ٹی وی(کراچی)میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ وہ رہائی کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کریں گے

نئے گورنر سے مشورے کر کے کراچی کی بہتری کیلئے کام کریں گے۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ عدلیہ سے انصاف ملا، شروع سے عدلیہ پر بھروسہ تھا، رہائی کے بعد وزیراعلی سے ملاقات کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے گورنر سعید الزمان صدیقی اچھے انسان اور وفاق کے نمائندے ہیں، ان کے مشورے کر کے کام کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری پارٹی کے اب تک سربراہ فاروق ستار ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment