ھفتہ, 04 مئی 2024


اسد اشرف ملک 4سال کے لیے صدر منتخب

 

ایمزٹی وی(کراچی) تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں منعقدہ بین الاقوامی محتسب کانفرنس میں فورم کا اعزاز پاکستان نے حاصل کر لیا.

محتسب اعلیٰ سندھ اسد اشرف ملک کو گیارہویں انٹرنیشنل محتسب کانفرنس میں بین الاقوامی محتسب انسٹی ٹیوٹ کا دوسری مرتبہ 2016 سے 2020 تک 4سال کے لیے صدر منتخب کر لیا گیا جو کہ پاکستان کے لیے بڑا اعزاز ہے۔

واضح رہے کہ 2010میں ہونے والی کانفرنس میں بھی اسد اشرف ملک کو اس ادارے کا صدر منتخب کیا گیا تھا، اس انتخاب میں ایشیا کے ممبر ممالک نے ووٹ دیا، اسد اشرف ملک نے اپنے مد مقابل امیدوار کو ایک ووٹ سے شکست دیکر یہ اعزاز جیت لیا، اسد اشرف اس سے قبل بین الاقوامی انسٹی ٹیوٹ ایشیا ریجن کے ڈائریکٹر اور صدر بھی رہے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment