اتوار, 05 مئی 2024


کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم

ایمز ٹی وی(کراچی) صوبائی حکومت کراچی کی جانب سے ڈبل سواری پر لگائی گئی پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔


شہر بھر میں دو دن کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی لگائی گئی تھی ,شہداءکربلا کے چہلم کے جلوس ختم ہونے کے بعد اب کراچی میں پابندی ختم کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ کراچی کے علاوہ بہت سے شہروں میں چہلم کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے پیش نظر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگائی گئی تھی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment