جمعہ, 03 مئی 2024


شہرقائد میں رینجرز اورپولیس کا سرچ آپریشن

 

ایمز ٹی وی ( کراچی ) شہرقائد کےمختلف علاقوں میں رینجرز اورپولیس نے آپریشن کے دوران 35مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

کراچی کے علاقےلائنز ایریا واٹرپارک میں رینجرز اور پولیس نے سرچ آپریشن کےدوران7مشتبہ افراد کوحراست میں لیاجس کےبعد گراؤنڈ میں زیرزمین چھپایاگیا بھاری تعدادمیں اسلحہ اوربال بم برآمد کیےگئے۔

دوسری جانب اورنگی ٹاؤن فقیر کالونی میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پرآپریشن کرکے6مشتبہ افراد کوگرفتارکیا۔

پولیس حکام کے مطابق فقیرکالونی میں آپریشن لیاری گینگ وار کے اہم کارندےکی تلاش میں کیاگیاتھاادھرکراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی پولیس نے منوگوٹھ اور دیگر علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 22مشتبہ افراد کو حراست میں لےلیاواضح رہے کہ گزشتہ روز رینجرز نے کراچی کے علاقے گڈاپ میں کارروائی کرکے اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمدکیاتھا۔اسلحہ دہشت گردوں کی جانب سے تخریب کاری میں استعمال کیا جاناتھا

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment