جمعہ, 03 مئی 2024


آگ بجھانے کا عمل تا حال جاری ہے

ایمز ٹی وی(کراچی) کیماڑ ی آئل ٹینکر میں لگنے والی آگ پر 22گھنٹے گزر جانے کے باوجود قابو نہ پایا جا سکا ،آگ بجھانے کے عمل میں کے ایم سی ،کے پی ٹی اور پاک بحریہ کے فائر ٹینڈر آگ بجھانے میں مصروف ہیں ۔


ہفتہ کی دوپہر کیماڑی میں کے پی ٹی آئل ٹرمینل میں آگ لگ گئی جس کی زد میں آکر 2 مزدور جاں بحق اور کئی لاپتہ ہو گئے۔عینی شاہدین کے مطابق آتشزدگی کے بعد دھماکے سے فیول ٹینک کی چھت بھی اڑ گئی۔ ہزار ٹن فیول سے بھرے ایک آئل ٹینکر میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کیلئے پاک نیوی ، کے پی ٹی کی چھ اور کے ایم سی کی دوگاڑیاں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔پاک نیوی ،کے پی ٹی اور کے ایم سی کے فائر ٹینڈر رات بھر سے آگ بجھانے میں مصروف ہیں ،صبح ہوتے ہی کے ایم سی کے مزید فائر ٹینڈر طلب کر لیے گئے ہیں ۔متاثرہ ٹینک کے اطراف کو آگ سے بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کیلئے 15 فائر ٹینڈرز اور ایک فائر سنارکل کام کر رہی ہے جبکہ فوم اور کیمیکل کا استعمال بھی کیاجارہاہے ۔ ٹینک میں ہزار ٹن سے زائد میتھانول موجود ہے جو 85فیصد جل گیا ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment