ھفتہ, 27 اپریل 2024


والد نے پیشن گوئی کی تھی کہ راحیل شریف آرمی چیف بنے گا


ایمز ٹی وی(کراچی) ہرباپ کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی اولاد اس کا نام روشن کرے اور دنیاوی زندگی میں عروج پر ہولیکن راحیل شریف کے والد نے پیشن گوئی کی تھی کہ راحیل شریف آرمی چیف بنے گا اور یہ پیش گوئی حرف بہ حرف پوری ہوگئی


سینئر کالم نویس ضیاءشاہد نے لکھاکہ ’ہرباپ کی طرح میجر رانامحمدشریف کو بھی اپنے تیسرے بیٹے سے بہت سی امیدیں وابستہ تھیں،راحیل شریف کے بارے میں ان کے والد نے کیپٹن موسیٰ خان کے سامنے ایک مخیرالعقول پیش گوئی کہ راحیل شریف چیف آف آرمی سٹاف بنے گا، شہید شبیر شریف اور غازی ممتازشریف کے والد رانا محمد شریف کی یہ پیش گوئی پچیس سال بعد حرف بہ حرف سچ ثابت ہوئی ، کیپٹن موسیٰ خان کے بھی یہ وہم وگمان میں بھی نہ ہوگا کہ میجر رانا شریف کے لبوں سے نکلی ہوئی بات حرف بہ حرف سچ ثابت ہوگی ، ستارہ بخت باپ کی یہ خواہش خوش نصیب ماں کی دعا بن گئی جسے اللہ تعالیٰ نے شرف قبولیت بخشا‘

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment