جمعہ, 19 اپریل 2024


علامہ طاہر القادری کا سندھ حکومت سے مطالبہ


ایمزٹی وی(کراچی) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت مذہب کی تبدیلی کے قانون پر نظرثانی کرے اور اسلامی نظریاتی کونسل سے رہنمائی لے۔

تفصیلات کے مطابق میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ طاہر القادری نے کہا کہ مغربی ممالک میں پاسپورٹس یا شناختی کارڈ وغیرہ بنوانا ہو تو 15 سال کی عمر کا کوئی بھی نوجوان درخواست دے سکتا ہے اور اس کیلئے انہیں کسی ریفرنس وغیرہ کی بھی ضرورت نہیں ہوتی، وہاں اتنی آزادی ہے بچوں کو، وہاں اس طرح کی کوئی قدغن اور پابندیاں نہیں ہیں ۔ سندھ حکومت مذہب کی تبدیلی سے متعلق قانون پر نظرثانی کرے اور اس معاملے پر اسلامی نظریاتی کونسل سے رہنمائی لے۔

ایک سوال کے جواب میں طاہر القادری نے کہا کہ پاکستان میں بہت سے لیڈر ہیں جو تبدیلی کے علمبردار ہیں، کیا قوم ان کو لے کر تبدیلی لے آئی ہے؟ تبدیلی اگر میرے پورا وقت یہاں رہنے سے آنی ہوتی تو یہاں موجود لیڈر کچھ نہ کچھ تبدیلی تو ضرور لے آ چکے ہوتے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment