ھفتہ, 23 نومبر 2024


بلدیہ فیکٹری آگ لگانے میں ایم کیو ایم کے دیگر ارکان بھی شامل تھے،رحمان بھولا


ایمز ٹی وی(کراچی) سانحہ بلدیہ ٹاﺅن کے مرکزی ملزم رحمان بھولا کو ایف آئی اے کی دو رکنی ٹیم لے کر کراچی پہنچ گئی ہے۔

سانحہ بلدیہ ٹاﺅن کے مرکزی ملزم رحمان بھولا کو ایف آئی اے کی دو رکنی ٹیم لے کر کراچی پہنچ گئی ہے،ملزم کو سخت سکیورٹی میں پولیس کے حوالے کیا جائے گا،ذرائع کا کہنا ہے کہ رحمان بھولا کے خلاف کراچی کی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا۔

ملزم رحمان بھولا نے ایف آئی اے کو اپنے بیان میں انکشاف کیا ہے کہ حماد صدیقی کے کہنے پر لگائی جو ایم کیو ایم بانی کا کماﺅ پوت اور رہنماءتھا،فیکٹری کو بھتہ نہ دینے پر آگ لگائی گئی تھی،آگ لگانے میں ایم کیو ایم کے دیگر ارکان بھی شامل تھے۔


واضح رہے سانحہ بلدیہ ٹاﺅن کے مرکزی ملزم رحمان بھولا کو بنکاک میں انٹر پول کے ذریعے گرفتار کیا گیا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment