اتوار, 24 نومبر 2024


ویزا کیلئے ضروری شرائط لاگو

ایمز ٹی وی(صحت) متحدہ عرب امارات کے حکام نے واضح کیاہے کہ اب کسی بھی غیرملکی کو ہیلتھ انشورنس کے بغیر ویزانہیں ملے گاجبکہ ویزے کی تجدید کا مرحلہ پہلے ہی میڈیکل انشورنس سے مشروط کیا جاچکاہے جس یکم جنوری سے اطلاق بھی ہوچکاہے، اگر کوئی بھی شہری دبئی آنے کا خواہشمند ہے تو وہ ہیلتھ انشورنس کرالے ۔
دبئی ہیلتھ اتھارٹی کے ڈائریکٹرڈاکٹرحیدرالیوسف نے بتایاکہ مقامی باشندوں کے لیے ہیلتھ انشورنس کی ڈیڈ لائن میں توسیع کردی گئی ہے تاہم دبئی نیچرلائزیشن اینڈ ریزیڈنسی ڈیپارٹمنٹ نے ویزے کے اجراءکو میڈیکل انشورنس سے منسلک کردیاہے اور یہ نافذ العمل ہے ۔
اُنہوں نے بتایاکہ ملک میں موجود افراد کے لیے بھی نئے ویزاءکے اجراءیا پہلے سے موجود ویزامیں میڈیکل انشورنس کے بغیر تجدید نہیں ہوگی تاہم ابتدائی طورپر کوئی جرمانہ عائد نہیں جائے گا اور اس ضمن میں اعلیٰ حکام جلد ہی ڈیڈلائن کا اعلان کریں گے تاہم اس کا مطلب یہ نہیں ہوگا کہ ویزاہولڈر میڈیکل انشورنس کروانے میں مزید تاخیر کریں ، ہم مقررہ وقت کے اندر ہی تمام مراحل مکمل کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
یادرہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں انشورنس کمپنیوں کی طرف سے دھڑا دھڑدرخواستیں موصول ہونے کے بعد دوسری مرتبہ ڈیڈلائن بڑھائی۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک انشورنس کمپنی کے حکام نے بتایاکہ ڈیڈلائن بڑھانے کے بعد درخواست گزاروں میں کمی ہوئی، دسمبر کے آخر اور جنوری کے شروع میں ٹوکن سسٹم شروع کیا اور یہ پہلی مرتبہ تھاکہ لوگوں نے آخری منٹ تک انتظار کیالیکن اب دوبارہ لوگوں نے آناشروع کردیااورایسا محسوس ہوتاہے کہ لوگ دوبارہ انتظار کریں گے ۔ یہاں یہ امربھی قابل ذکر ہے کہ قوانین کے مطابق انشورنس نہ کروانے والے شخص کو ماہانہ 500درہم جرمانہ کیا جائے گا۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment