ھفتہ, 27 اپریل 2024


کراچی: پولیس، رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن، 7مشتبہ افراد گرفتار

ایمز ٹی وی(کراچی) قانون نافذ کرنے والےاداروں نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کردیں، پولیس اور رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کئی افراد کو حراست میں لے لیا۔ملک کے سب سے بڑے تجارتی شہر کراچی میں امن قائم کرنے کی کوششوں میں تیزی آگئی ہے، پولیس اور رینجرز جرائم پیشہ افراد اور دہشتگردوں کے خلاف متحرک ہوگئے ہیں۔پولیس نے طارق روڈ پر لبرٹی چوک کے قریب ٹارگٹڈ آپریشن کیا اور اس دوران سات مشتبہ افراد کو حراست میں لیا، اسی طرح رینجرز نے بلدیہ ٹاؤن کےعلاقے مہاجرکیمپ کی مخصوص گلیوں کا محاصرہ کرکے تلاشی لی اور کئی افراد سے پوچھ گچھ کی۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن پیرآباد میں پولیس موبائل پر حملہ کرنے والے دو ملزمان فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق موبائل پیر آباد میں معمول کے گشت پر تھی کہ ملزمان نے پولیس موبائل پر اندھادھند فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی کارروائی میں دو ملزمان مارے گئے۔ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق ہلاک ملزمان کے قبضے سے موٹر سائیکل، دو گرنیڈ اوراسلحہ برآمد ہوا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment