جمعہ, 03 مئی 2024


شہرقائد میں بادلوں کا ڈیرا

 

ایمزٹی وی(کراچی)شہر قائد میں آج مطلع کبھی جزوی توکبھی مکمل ابر آلود اور کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج مطلع کبھی جزوی تو کبھی مکمل ابر آلود رہے گا تاہم شہرمیں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔ شہر میں صبح کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ آج درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دن بھر 28 سے 34 کلومیٹر کی رفتار سے سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی اورآئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 50 سے 70 فیصد رہے گا۔
دوسری جانب سندھ حکومت اور کے ایم سی کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی جاری ہے لیکن کام کرنے کو کوئی تیار نہیں، جس کا خمیازہ کراچی کے شہری بھگت رہے ہیں۔
ادھربارش نے کے الیکٹرک کے نظام کا بھی ایک بار پھرامتحان لیا۔ کورنگی، سرجانی، اورنگی، ملیر، بلدیہ سمیت کئی علاقوں میں بدھ اور جمعرات کی بارش کے بعد تاحال بجلی کی بحالی معمول پر نہیں آسکی۔ واٹربورڈ کی تنصیبات پر کے الیکٹرک کی جانب سے بریک ڈاؤن کے باعث پانی کی سپلائی بھی متاثر ہوئی ہے۔ جس سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment