ھفتہ, 06 جولائی 2024


کراچی کے شہری ہوجائیں تیار، ابر رحمت آج پھربرسے گی

 

ایمزٹی وی (کراچی)شہرقائد میں آج بوندا باندی کا امکان ہے جب کہ مطلع کبھی جزوی توکبھی مکمل ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج بوندا باندی کا امکان ہے، آج مطلع کبھی جزوی توکبھی مکمل ابر آلود رہنے کی توقع ہے جب کہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، دن بھر 18 سے 28 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی جب کہ آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 58 سے 73 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment