اتوار, 28 اپریل 2024


سندھ بھرمیں جشنِ آزادی کی تیاریاں عروج پر

 

 

ایمز ٹی وی(سندھ) جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریوں کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے۔سیاسی، سماجی، مذہبی و تجارتی تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالنے سمیت دیگر پروگرام بھی ترتیب دیئے جارہے ہیں۔ سکھر۔اورگردونواح میں پاکستان کا 70واں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے لئے تیاریوں کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا۔ دکانداروں نے اپنی دکانوں کے باہر سبز ہلالی پرچم لہرادیئےہیں ۔ مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی و تجارتی تنظیموں کی جانب سے جشن آزادی کے حوالے سے ریلیاں نکالنے، سیمینار منعقد کرنے سمیت دیگر پروگرام بھی ترتیب دیئے جارہے ہیں۔یوم آزادی کے سلسلے میں آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کی جانب سے 10 اگست جمعرات کی صبح لوکل بورڈ منارہ روڈ پر مرکزی تقریب ہوگی ۔ خیرپور۔میں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں

ضلع انتظامیہ سمیت متعدد ادارے اور تنظیمیں جشن آزادی شایان شان اور پر جوش طریقے سے منانے کے لئے سر گرم ہیں ضلع انتظامیہ کی جانب سے ناز پائلٹ سیکنڈری اسکول کے گرائونڈ پر مرکزی تقریب منعقد ہوگی جہاں قومی پرچم کو سلامی دی جائے گی اور جد و جہد آزادی پر تقاریر ہوں گی جبکہ دیگر سرکاری ادارے بھی جشن آزادی بڑے جوش و جذبے کے ساتھ منائیں گے ۔ شہر میں متعدد مقامات پر قومی پرچموں کے اسٹال لگا دیئے گئے ہیں شہریوں نے اپنے گھروں پر قومی پرچم لہرا رکھے ہیں اور سرکاری دفاتر پر بھی قومی پرچم آویزان کر دیئے گئے ہیں ۔ڈگری۔تعلقہ میں جشن آزادی کو پر جوش اور ملی جذبے سے منانے کے لئے تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئیں ہیں۔

گزشتہ روز بلدیہ ڈگری کے وائس چیئرمین بابو محمد حنیف آرائیں کی زیر صدارت ان کے آفس میں شہر کی تاجر برادری اور میڈیا کے نمائندوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں جشن آزادی کے پروگراموں کو حتمی شکل دی گئی۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشز ڈگری ثناء اللہ صدر کی زیر صدارت اسکولز انتظامیہ کا اجلاس ہوا۔ جس میں اسکولز میں ہونے والے جشن آزادی کے پروگراموں کا جائز ہ لیا گیا۔کنری۔یوم آزادی شایان شان اندازمیں منانے کے حوالے سے ٹاؤن کمیٹی کنُری میں چیئرمین حاجی شکیل احمد باجوہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وائس چیئرمین غلا م حسین درس ، اسسٹنٹ کمشنرکنُری اور دیگر نے شرکت کی۔ چیئرمین سٹی شکیل باجوہ نے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان کا یوم آزادی شایان شان اور قومی جوش وجذبے کیساتھ منایا جائیگا۔ جیکب آباد۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنماء رازخان پٹھان نے نواب لغاری،غلام حسین مستوئی ودیگر کارکنان کے ہمراہ جشن آزاد ی کی خوشی میں ڈی سی چوک،قائد اعظم روڈ پر قومی پرچم شہریوں میں تقسیم کیے۔ سبزہلالی پرچم دکانداروں ،راہگیروں ،معصوم بچوں ،کار ،موٹرسائیکل اور سائیکل سواروں میں تقسیم کرنے کے بعد رازخان پٹھان نے کہا کہ پاکستان بزرگوں قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ جشن آزادی کے موقع پرریلی نکالنے سمیت دیگر پروگرام ترتیب دیئے ہیں۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment