ھفتہ, 04 مئی 2024


بحریہ ٹاؤن کراچی کی پہلی مسجد کا افتتاح

 

ایمزٹی وی (کراچی)بحریہ ٹاﺅن کراچی نے پہلی مسجد کا افتتاح کردیا ہے، مسجد کا نام ”مسجد عاشق “ ہے جبکہ اس کا افتتاح چیرمین بحریہ ٹاﺅن ملک ریاض نے آج بحریہ ٹاﺅن کراچی میں کیا۔
تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاﺅن کے چیئرمین ملک ریاض نے بحریہ ٹاﺅن کراچی کی پہلی جامع مسجد ، مسجد عاشق کا افتتاح کردیا ہے، مسجد کا افتتاح بحریہ ٹاﺅن کراچی کے اوور سیز بلاک میں کیا گیا ہے، مسجد کا کل رقبہ2.5ایکڑ ہے جبکہ اس میں25سو افراد کے نماز پڑھنے کی گنجائش ہے۔
مسجد میں 250 خواتین نمازیوں کےلیے بھی جگہ مختص کی گئی ہے اور مسجد میں اسٹیٹ آف آرٹ کے تمام تقاضے پورے کیے گئے ہیںجبکہ مسجد عاشق میں معذورافراد کے نمازپڑھنے کے لیے بھی جگہ مختص ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment