پیر, 06 مئی 2024


کراچی میں دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر 3 روز کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ایمز ٹی وی (کراچی)ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے جمعرات 23 اپریل کی شب 12 بجے تک ہو گا۔ ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کی سفارش محکمہ داخلہ سندھ کو پولیس کی جانب سے کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ 23 اپریل کو ہونے والے حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب کے پیش نظر کیا گیا ۔ پابندی کا نوٹیفکیشن آج جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ 

الیکشن کمیشن نے حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دے رکھا ہے،شہر میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نطرضمنی انتخاب کیلئے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment