ھفتہ, 04 مئی 2024


بانی ایم کیو ایم کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کاحکم جاری

 

ایمزٹی وی(کراچی)انسداد دہشتگردی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کیس کے3 مقدمات میں بانی ایم کیو ایم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جا ری کر دیئے۔رشید گوڈیل،خالد مقبول، خوش بخت شجاعت اور دیگر رہنماوں کے بھی وارنٹ جاری کئے گئے
،تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں اشتعال انگیز تقاریرکے29 سے زائد مقدمات کی سماعت ہوئی ، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار،عامر خان ،میئر کراچی وسیم اختر سمیت دیگر ملزم عدالت میں پیش ہوئے ،عدالت نے 3 مقدمات میں بانی ایم کیو ایم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے،جبکہ رشید گوڈیل،خالد مقبول، خوش بخت شجاعت سمیت دیگر رہنماﺅں کے وارنٹ بھی جاری کئے گئے، عدالت نے مقدمات کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment