جمعہ, 26 اپریل 2024


آج نوازشریف کی کراچی آمد اور تاجروں سے بھی ملاقات کریں گے

 

کراچی : نااہل وزیراعظم نوازشریف آج دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے جہاں وہ اولڈ ٹرمینل پرکارکنان سے خطاب کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے صدر نا اہل وزیراعظم نوازشریف آج چارٹرڈ طیارے کے ذریعے دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اولڈ ٹرمینل پرکارکنان سے خطاب کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے صدر نے نجی ہوٹل میں پارٹی کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں انتخابات سے قبل پارٹی کو منظم کرنے پرمشاورت کی جائے گی۔ نوازشریف آج کراچی کے تاجروں سے ملاقات کریں گے اور2 جنوری کو نجی ہوٹل میں سیمینار سے خطاب کریں گے جس کا عنوان ’جمہوریت کا مستقبل‘ ہے۔ مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ نے نوازشریف سے ملنے سے معذرت کرلی خیال رہے کہ دو روز قبل سابق وزیر اعظم میاں‌ نواز شریف نے مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا سے ملاقات کے لیے رابطہ کیا تھا، مگر حروں کے روحانی پیشوا نے ملاقات سے معذرت کرلی تھی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment