جمعہ, 26 اپریل 2024


رشید گوڈیل نے ایم کیو ایم چھوڑنے کافیصلہ کرلیا

 

ایمزٹی وی(کراچی)ایم کیوایم پاکستان کے رہنما و رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل کا کہنا ہے کہ حالات سے دلبرداشتہ ہوکرپارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
 
مڈیا ذرائع کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کے رہنما و رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عبدالرشید گوڈیل کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آپس کی لڑائی دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، یہ سب مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
 
رشید گوڈیل نے کہا کہ قوم اور کراچی کا ووٹر شدید مایوس ہوچکا ہے اور میں اپنی قوم و پارٹی کی مزید بدنامی نہیں دیکھ سکتا اس لئے حالات سے دلبرداشتہ ہوکر پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان 3 روز میں پریس کانفرنس کے ذریعے کروں گا، تاہم کسی دوسری جماعت میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment