جمعہ, 26 اپریل 2024


کراچی مین مون سون کی پہلی بارانِ رحمت برس گئی

 

ایمزٹی وی(کراچی)سپر ہائی اور ملیر سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہر میں جمعرات سے ہفتے تک بارش کا امکان ظاہر کیاہے جس کے تحت شہر کے مضافاتی علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا اور کراچی میں سپرہائی وے، اس سے متصل علاقوں میں تیز بارش ہوئی ہے جب کہ ائیرپورٹ، ملیر اور رزاق آباد میں بھی بارش کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔
اس کے علاوہ شارع فیصل پر بھی ہلکی بارش ہوئی جس سے سڑک پر پھسلن کے باعث متعدد موٹرسائیکلیں سلپ ہوگئیں۔محکمہ موسمیات نے شہر میں بارش کے دوران تیز ہوائیں چلنے کی وارننگ جاری کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی میں بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جن کی رفتار 25 سے 45 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ مون سون کی بارش میں گرج چمک ہوتی ہے البتہ شہر میں بہت تیز بارشوں کا امکان نہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جولائی سے 15 اگست تک معمول کی بارش کا امکان ہے اور 15 اگست کےبعد معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment