جمعہ, 26 اپریل 2024


سندھ بھر کے نجی و سرکاری اسکول کھل گئے

ایمز ٹی وی (کراچی) موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سندھ بھر کے نجی و سرکاری اسکول کھل گئے۔
ماہ رمضان، عید اور الیکشن کی وجہ سے اسکولوں میں موسم گرما کی ڈھائی ماہ طویل تعطیلات کا اختتام ہوگیا۔
اسٹیئرنگ کمیٹی محکمہ تعلیم کے مطابق میٹرک سسٹم کے تحت چلنے والے نجی و سرکاری اسکولوں میں تعلیمی سیشن یکم اپریل سے شروع ہوا تھا۔ سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات کا دورانیہ 14 مئی سے 16 جولائی تک کیا تھا۔
بعد ازاں الیکشن کے باعث موسم گرما کی تعطیلات میں مزید 15 روز کا اضافہ کیا گیا تھا۔ عام انتخابات کے باعث سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے تھے۔
کیمبرج سسٹم کے تحت چلنے والے نجی اسکولوں میں بھی نیا تعلیمی سیشن آج سے شروع ہورہا ہے۔
جن اسکولوں میں پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے وہاں صفائی ستھرائی کا کام بھی جاری ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment