جمعرات, 06 اکتوبر 2022


کراچی سے لوگ اپنوں میں عید منانے کے لئے روانہ

 

ایمزٹی وی(کراچی)عید وہ تہوار ہے جسے ہر کوئی اپنے پیاروں کے ساتھ منانا چاہتا ہے ایسے میں کراچی ریلوے اسٹیشن سےعید اسپیشل ٹرین پشاور کے لیے روانہ ہوگئی۔
کراچی ریلوے اسٹیشن سےعید اسپیشل ٹرین صبح 10 بجے روانہ ہوئی ہے جو حیدرآباد، رحیم یارخان، ملتان، فیصل آباد اور سرگودھا سے ہوتی ہوئی اگلے روز رات ساڑھے 10 بجے پشاور کینٹ اسٹیشن پہنچے گی۔
ڈی سی ریلوے اسحاق بلوچ کے مطابق عید اسپیشل میں 14 بوگیاں لگائی گئی ہیں جو 980 مسافروں کو لے کر پشاور روانہ ہوئی ہے جب کہ عید اسپیشل ٹرین سے محکمے کو 13 لاکھ روپے آمدنی ہوئی ہے۔
پاکستان ریلوے کی جانب سے رواں برس عید الضحی کے موقع پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں اور معمر افراد کو عید کے پہلے اور دوسرے روز مفت سفر کرنے کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔
ترجمان محکمہ ریلوے کا کہنا ہے کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد آفتاب اکبر کی جانب سے مسافروں کو عید اسپیشل ٹرین میں عید کے پہلے اور دوسرے روز 25 فیصد کا خصوصی عید ڈسکاؤنٹ بھی دیا جارہا ہے تاکہ وہ اہل خانہ سمیت رشتے داروں کے ساتھ عید کی خوشیاں منائیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment