جمعہ, 16 نومبر 2018


یم کیو ایم پاکستان نے انتخابی نتائج مسترد کردیا

 

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے این اے 247 اور پی ایس 111 کے انتخابی نتائج کو مسترد کردیا، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل نے خواجہ اظہار الحسن اور ایم کیو ایم کے امیدواروں صادق افتخار اور جہانزیب مغل کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران کراچی میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نتائج میں تبدیلی کی گئی، ابتدا میں ہمارے امیدوار آگے چل رہے تھے اور ایک وقفہ کے بعد ہمارے ہزاروں ووٹ کم کردیئے گئے، نتائج میں وقفہ اورنا غیرفطری عمل تھا۔ اس موقع پرخواجہ اظہار نے کہا کہ 20 پچیس سال کی تاریخ میں پہلی بار دیکھا میڈیا رپورٹ ریورس گیر لگانے پر مجبور ہوگئی، ابتدا میں تین سو ووٹوں سے جیت رہے تھے آدھے گھنٹے میں دس ہزار ووٹ سے ہار گئے۔ خواجہ اظہار نے مزید کہا کہ صورتحال پر غور کے لئے رابط کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج سہ پہر تین بجے ہوگا۔خواجہ اظہار نے الزام عائد کیا کہ ان کے پولنگ ایجنٹس کو بیلٹ پیپرز نہیں دکھائے گئے ، انہوں نے اپنی جیت کو یقینی قرار دیتے ہوئے اپنے امیدواروں کو مبارکباد بھی دی۔این اے 247 سے امیدوار صادق افتخاراور پی ایس 111 کے امیدوار جہانزیب مغل نے بھی پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے این اے 247 اور پی ایس 111 کے انتخابی نتائج کو مسترد کردیا، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل نے خواجہ اظہار الحسن اور ایم کیو ایم کے امیدواروں صادق افتخار اور جہانزیب مغل کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران کراچی میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نتائج میں تبدیلی کی گئی، ابتدا میں ہمارے امیدوار آگے چل رہے تھے اور ایک وقفہ کے بعد ہمارے ہزاروں ووٹ کم کردیئے گئے، نتائج میں وقفہ اورنا غیرفطری عمل تھا۔ اس موقع پرخواجہ اظہار نے کہا کہ 20 پچیس سال کی تاریخ میں پہلی بار دیکھا میڈیا رپورٹ ریورس گیر لگانے پر مجبور ہوگئی، ابتدا میں تین سو ووٹوں سے جیت رہے تھے آدھے گھنٹے میں دس ہزار ووٹ سے ہار گئے۔ خواجہ اظہار نے مزید کہا کہ صورتحال پر غور کے لئے رابط کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج سہ پہر تین بجے ہوگا۔خواجہ اظہار نے الزام عائد کیا کہ ان کے پولنگ ایجنٹس کو بیلٹ پیپرز نہیں دکھائے گئے ، انہوں نے اپنی جیت کو یقینی قرار دیتے ہوئے اپنے امیدواروں کو مبارکباد بھی دی۔این اے 247 سے امیدوار صادق افتخاراور پی ایس 111 کے امیدوار جہانزیب مغل نے بھی پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

 

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment