جمعہ, 26 اپریل 2024


میں امن کےنوبل انعام کاحقدارنہیں،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوبل انعام کا حق دار میں نہیں، بلکہ وہ ہو گا جو مسئلہ کشمیر حل کرے گا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میں امن کے نوبل انعام کا حق دار نہیں۔
انھوں نے کہا کہ نوبل انعام کا مستحق وہ شخص ہو گا جو کشمیری عوام کی امنگوں پر پورا اترے گا اور کشمیر کاحل تلاش کرے گا اور برصغیر میں امن و انسانی ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر اعظم عمران خان کو امن کا نوبل انعام دینے کی آن لائن پٹیشن پر ہزاروں افراد نے د ستخط کیے تحے اور اس حوالے سے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی جانب سے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں قرارداد جمع کرائی گئ تھی۔
جبکہ ٹوئٹر پر بھی وزیر اعظم عمران خان کو امن کا نوبل انعام دینے کی مہم کا آغاز کیا گیا تھا اور 'نوبل پیس پرائز فار عمران خان، کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا گیا تھا۔ 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment