منگل, 22 اکتوبر 2019


سندہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے سربراہ کو عہدے سے ہٹادیا گیا

کراچی: سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اے ڈی سنجنانی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
 
بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اے ڈی سنجنانی کی جگہ گریڈ 20 کے افسر آصف اکرام ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ مقرر کردیا گیا ہے ۔
 
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے۔
واضح رہے کہ چاروں اضلاع میں صفائی نہ ہونے سے کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment