ھفتہ, 27 اپریل 2024


تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے درمیان باہمی احترام کا رشتہ ہے

 
 
 
 
کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے درمیان باہمی احترام کا رشتہ ہے، حکومت مینڈیٹ کا احترام کرتی ہے۔
 
فواد چوہدری کی ایم کیو ایم پر تنقید کے بعد وفاقی حکومت نے مداخلت کی اور وزیراعظم کی ہدیات پر گورنر سندھ نے ایم کیو ایم کے کنونیئر اور وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی سے رابطہ کیا۔
 
گورنر سندھ نے دورانِ گفتگو وفاقی وزیر کو عمران خان کا پیغام بھی پہنچایا۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے درمیان باہمی احترام کا رشتہ ہے اور حکومت ایم کیو ایم پاکستان کے مینڈیٹ کا احترام بھی کرتی ہے۔
 
اُن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف مستقبل میں بھی ایم کیو ایم کے ساتھ اتحاد کے ساتھ چلنا چاہتی ہے، وزیراعظم عمران خان دورۂ ایران سے واپسی پر ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔
 
 
دوسری جانب خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ امید ہےپی ٹی آئی وزرا اآئندہ ایسےبیانات دینے سےگریزکریں گے، ہمارے جوتحفظات تھےوہ وزیراعظم تک پہنچائےتھے، ایسےبیانات سےسیاسی ماحول اور حکومتی پوزیشن کمزور ہوتی ہے۔
 
یاد رہے کہ تین روز قبل وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نجی چینل سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی وجہ سے پہلی بار کراچی وفاقی سطح پر آیا، آئندہ انتخابات میں ایم کیو ایم دور دور تک نظر نہیں آرہی۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم وفاق میں حکومت کی اتحادی جماعت ہے اور وزیراعظم نے خالد مقبول، بیرسٹر فروغ نسیم کو وزارتیں بھی دی ہوئی ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment