جمعہ, 26 اپریل 2024


بانی پاکستان کےیوم پیدائش کےموقع پراسٹریٹ لائبریری کاافتتاح

کراچی: کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے ملک کی پہلی اسٹریٹ لائبریری قائم کی ہے چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ نے بانی پاکستان کے یوم پیدائش کے موقع پر اسٹریٹ لائبریری کا افتتاح کیا۔
 
افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل کےڈی اے ڈاکٹر سیف الرحمن سینئر بیورو کریٹ طارق مصطفی، ڈپٹی کمشنر جنوبی صلاح الدین احمد، غازی صلاح الدین، منیزہ شمسی، دیگر مصنفین سمیت کمشنر کراچی لٹریری سرکل کے ارکان اسسٹنٹ کمشنر سارہ جاوید موجود تھے، چیف سیکریٹری ممتاز علی شاہ نے کہا کہ اسٹریٹ لائبریری کا قیام ایک اچھی کوشش ہے۔
 
اس کے مطالعے کے کلچرکوفروغ ملے گا انھوں نے کہا کہ مطالعہ کے فروغ سے سماجی ترقی کی کوششیں کامیاب ہوں گی مطالعہ کےکلچرکوفروغ دینےاورلائبریریوں کو بحال کرنے کی کمشنر کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ انھوں نے کہا کہ صوبے کے دیگر شہروں میں بھی اسٹریٹ لائبریریاں قائم کی جائیں گی۔
 
ممتاز علی شاہ نے حیدرآباد اور سکھر سمیت دیگر شہروں میں لائبریریاں قائم کر نے کا اعلان کیا، کمشنر افتخا ر شالوانی نے کہا کراچی انتظامیہ کراچی کوخوبصورت بنانےکےلیےاورمطالعہ کاکلچر پیدا کر نے کے لیے کتابوں کے حصول کو آسان بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ دیگر چھ اضلاع میں بھی اسٹریٹ لائبریریاں قائم کی جائیں گی۔
 
چیف سیکریٹری نے کہا کہ اس سلسلے میں انھوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی ہیں،انھوں نے کہا کہ شہر کو خوبصورت بنانے اور لائبریریوں کی بحالی کے کام میں وہ وزیر اعلیٰ نے ان کی بھر پور حو صلہ افزائی کی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ چاہتے ہیں لوگوں کو کتابوں کی طرف راغب کیا جائے انھوں نے کہا کہ اسٹریٹ لائبریری کا قیام قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے موقع پر شہریوں کے لیے ایک تحفہ ہے۔
 
 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment