جمعہ, 19 اپریل 2024


فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام سےتعلیمی بہتری کی راہیں کُھل رہی ہیں، معین الجامعہ این ای ڈی

کراچی: ہائر ایجوکیشن کمیشن سندھ کی نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن فیکلٹی ڈیولپمنٹ ٹریننگ پروگرام کے تحت نئے بھرتی ہونے والے 30اساتذہ کو جامعہ این ای ڈی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا .

اس موقعے پر اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے معین الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کا کہنا تھا کہ اس طرح کے دورے اساتذہ کے وژن کو وسیع کرتے ہیں.

ان کامزید اس ضمن میں کہنا تھا کہ آپسی بہتر تعلقات سے تعلیمی بہتری کی راہیں کُھلتی ہیں. جامعہ ترجمان فروا حسن کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر ایچ ای سی سندھ جاوید علی میمن اور ڈائریکٹر اوریک ڈاکٹر ریاض الدین نے مختلف جامعات اور کالجز سے آئے 30 اساتذہ کو این ای ڈی کا دورہ کروایا.

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment