ھفتہ, 04 مئی 2024


گجرات یونیورسٹی میں گلوبل سائوتھ پرکتاب کی تقریب رونمائی

جامعہ گجرات کی قائد اعظم لائبریری کے زیرِ اہتمام ماس کمیونیکیشن اینڈ میڈیا اسٹڈیز کے استاد ڈاکٹر محمد یوسف کی مرتبہ کتاب گلوبل سائوتھ میں کلچر اور کمیونکیشن کی ساختیات ِ نو پر تحقیق کی تقریب رونمائی کا انعقاد حافظ حیات کیمپس میں ہوا۔

تقریب میں مہمانِ خصوصی پروفیسر بشریٰ حمید الرحمان، امتیاز عالم، پروفیسر ڈاکٹرحسن رضاشیرازی، احمد ولید ، ڈاکٹر نوید اقبال چودھری و دیگر شامل تھے، صدارت ڈین فیکلٹی برائے سوشل سائنسز پروفیسرڈاکٹر فیصل محمود مرزا نے کی ، کتاب کے مرتب و مصنف ڈاکٹر محمد یوسف نے میزبانی کی،

اس موقع پر ڈاکٹر محمد یوسف نے کہا کہ دورِ حاضرمیں میڈیا تبدیلی کا مرکز و محور بن چکا ہے، علم کا فروغ ہمیشہ گلوبل نارتھ میں ہوا مگر سائوتھ کے مسائل کو سیع تناظر میں رکھتے ہوئے تحقیقی عمل کے ذریعے مقامی حل ممکن ہے، گلوبل سائوتھ مختلف النوع مقامی ثقافتی کے بل بوتےپر ایک خاص طرز زندگی کا حامل ہے، تقریب سے دیگر نے بھی خطاب کیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment