اتوار, 16 جون 2024


نویں اوردسویں کےامتحانات کےپرچے لیک کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

کراچی: پولیس نےنویں اور دسویں کے امتحانات کے پرچے لیک کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق گرفتار ملزم پرچے شروع ہونے سے آدھاگھنٹے سے 10 منٹ پہلےتک پیپرلیک کرتا تھا۔

ملزم نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ اس نے واٹس ایپ گروپ بنایا ہوا تھا جس میں پیپر لیک کرتا تھا، ملزم کے ساتھ 2 مزید افراد بھی گروپ ایڈمن تھے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے لیپ ٹاپ اور 4 موبائل فون بھی برآمد کیے گئے جب کہ ملزم کے خلاف بلال کالونی تھانے میں مقدمہ درج کیاگیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment